چیف سیکرٹری ہاؤس پر 22 کروڑ خرچ ہونیکا تاثر غلط :ڈجی جی پی ایچ اے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ چیف سیکرٹری ہاؤس پر 22 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تاثر گمراہ کن ہے۔
یہ جھوٹی خبر ہے ،چیف سیکرٹری ہاؤس پر 22 کروڑ روپے خرچ ہونے کا دعویٰ حقائق کے منافی ہے ، یہ سراسر جھوٹ ہے ، کچھ ناسمجھ لوگ بے بنیاد، من گھڑت باتیں پھیلا رہے ہیں۔، جن کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلق غور کیا جارہا ہے ، پی ایچ اے کے ترقیاتی اور ہارٹی کلچرل منصوبے پورے لاہور کیلئے ہیں، کسی ایک عمارت یا رہائش گاہ کیلئے نہیں۔