ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت کیلئے ترمیمی روسٹر

 ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت کیلئے ترمیمی روسٹر

اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں پر 26 ججز بطور سنگل بینچ سماعت کرینگے

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت کیلئے ترمیمی روسٹر جاری کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر سوموار سے 8 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں کی سماعت کریں گے ، پرنسپل سیٹ پر اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں پر 26 ججز بطور سنگل بینچ سماعت کرینگے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ انسداد دہشت گردی اور میں کیسوں کی سماعت کرے گا۔جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل، اقدام قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قتل، اقدام قتل،منشیات کیسز کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس ریفرنسز اور بینکنگ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ججز روسٹر 4 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں