کم عمر ، بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف جنرل ہولڈ اپ کااعلان
لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس گاڑی و موٹرسائیکل چلانے والوں اور موٹرسائیکل پر تین سوار افراد کے خلاف آج شہر بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا اعلان کر دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق کارروائی کے دوران چالان کے ساتھ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بند کر دی جائیں گی جبکہ والدین سے تحریری شورٹی لی جائے گی کہ وہ آئندہ اپنے بچوں کو گاڑی یا موٹرسائیکل نہیں دینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments