سپیکر ملک احمد کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کادورہ
لاہور (خبر نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا خصوصی دورہ کیا اور وائس چانسلر زیب النسا سے ملاقات کی۔ کمیٹی روم میں وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی ڈاکٹر زیب النسا نے یونیورسٹی بارے بریفنگ دی جس میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ کے دوران وائس چانسلر نے بتایا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں ایک سال کے دوران چھ نئے ڈگری پروگرامز شروع کیے جبکہ پنجاب حکومت کی معاونت سے یونیورسٹی کی مرکزی عمارت کو سولرائزیشن پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو شیلڈز اور سووینئر بھی پیش کیا۔