شوگر ملز کی بیگز قرقی کیخلاف درخواست، وکیل کوتیاری کی مہلت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں رحیم یار خان شوگر ملز کی شوگر بیگز قرقی کیخلاف درخواست پر سماعت ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست گزار وکیل کو تیاری کیلئے 23 جون تک مہلت دیدی۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن نے 58 لاکھ روپے خورد برد کا مقدمہ درج کیا، گیارہ کروڑ روپے کی چینی اینٹی کرپشن نے سیل کی ہے ، سوال یہ ہے کہ 58 لاکھ کے کیس میں 11 کروڑ کی چینی کیسے سیل کی جاسکتی ہے ؟اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ خان لودھی نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا اس کا فیصلہ ٹرائل کورٹ ہی کرسکتی ہے ۔