زرعی ٹیکس میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر جواب طلب

زرعی ٹیکس میں اضافے کیخلاف  درخواستوں پر جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافے کیخلاف ایم پی اے اعجاز شفیع و دیگران کی درخواستوں پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لئے طلب کر لیا ،درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت نے اسمبلی کو بائی پاس کرکے زرعی ٹیکس لگایا ، آئی ایم ایف دباؤ پر آئین قربان نہیں کیا جا سکتا ہے ، غیر شفاف ٹیکس نظام بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، حکومت نے آئینی تقاضے پورے کئے بغیر کسانوں پر بوجھ ڈال دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں