لاری اڈہ :موبائل چور گینگ گرفتار
لاہور(آن لائن) لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی متحرک موبائل چور گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی سٹی پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل چوری میں ملوث رہے ہیں۔، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سلیم اور اس کا ساتھی بلال شامل ہیں۔