مرکزی مسلم لیگ کے 40 پوائنٹس پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ
لاہور (صباح نیوز) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر لاہور کی مختلف شاہراہوں اور مصروف مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ قائم کیے گئے۔
جہاں راہگیروں، مسافروں اور شہریوں میں ٹھنڈا میٹھا پانی، کولڈ پیک اور دھوپ سے بچاؤ کے لیے کیپس تقسیم کی گئیں۔ مال روڈ پر بھی خصوصی ریلیف کیمپ لگایا گیا جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے اس سہولت سے استفادہ کیا۔لاہور میں گرمی کی شدت ریکارڈ سطح تک پہنچتے ہی پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے فوری طور پر شہر بھر میں ہیٹ سٹروک ریلیف کیمپ قائم کر دیے ۔