سکولوں میں ’’لائبریریز آن ویلز‘‘ منصوبہ متعارف کرانیکا فیصلہ
موبائل لائبریری روزانہ ایک سکول کا دورہ کرے گی :ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی
لاہور(عاطف پرویز سے )لاہور کے سرکاری سکولوں میں طلبہ میں کتب بینی کے فروغ اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک منفرد منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ \"لائبریریز آن ویلز\" منصوبے کے تحت موبائل لائبریریاں سکولوں تک پہنچیں گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری سکولوں میں پہلی بار \"لائبریریز آن ویلز\" منصوبہ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ تقریباً 198 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیے جانے والے اس منصوبے کے تحت 85 الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی جو موبائل لائبریری کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔ہر موبائل لائبریری میں جدید ٹیبلٹس نصب کیے جائیں گے جبکہ طلبہ کی سہولت کے لیے بڑی ایل ای ڈی اسکرین بھی موجود ہوگی۔ ان گاڑیوں کے ذریعے طلبہ کو کتابوں کے ساتھ ساتھ جدید ڈیجیٹل تعلیمی مواد تک بھی رسائی فراہم کی جائے گی۔ان گاڑیوں کے ذریعے طلبہ کو کتابوں کے ساتھ ساتھ جدید ڈیجیٹل تعلیمی مواد تک بھی رسائی فراہم کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق موبائل لائبریری روزانہ ایک سکول کا دورہ کرے گی اور طے شدہ شیڈول کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں میں خدمات فراہم کرے گی۔