کمشنر پیسی کا سوشل سکیورٹی کے 3ہسپتالوں کادورہ
لاہور (خبر نگار)کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ذوالفقار علی کھرل نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ساہیوال، حبیب آباد ڈسپنسری اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی ساہیوال کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ریکوری اہداف اور فیلڈ امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ساہیوال میں مختلف وارڈز، او پی ڈی، ایمرجنسی، لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر طبی آلات کی دستیابی، ان کی فعالیت اور مریضوں کے علاج معالجے کے لیے درکار سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ ادویات کے سٹاک، فراہمی کے نظام اور متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔