طاقت کا بے رحم استعمال ہر مسئلہ کا حل نہیں:خرم نواز گنڈاپور
لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ طاقت کا بے رحم استعمال ہر مسئلہ کا حل نہیں ہوتا۔
حکومت پاکستان کے ساتھ غیر مشروط محبت کرنے والے کشمیری عوام کی بات سنے اور ان کو اعتماد میں لے ،پاکستان اور کشمیر کاز کے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ دشمن صورت حال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔