پولیس کے انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج کا باقاعدہ آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی ۔۔۔
جس میں مختلف جامعات کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیج میں گورنمنٹ کالج لاہور کے 61جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے 40طلبا و طالبات شامل ہیں۔ڈی آئی جی ٹریننگ منیجر احمد ضیا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلبا و طالبات کو انٹرن شپ پروگرام کے مختلف فیچرز اور مقاصد سے آگاہ کیا۔