سکولوں میں ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل کی تعیناتی کیلئے نئی پالیسی جاری

 سکولوں میں ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ ماسٹر اور  پرنسپل کی تعیناتی کیلئے نئی پالیسی جاری

لاہور (خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل کی تعیناتی کے لیے نئی پالیسی جاری کر دی ہے ۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ پالیسی کے۔۔۔

 مطابق مذکورہ آسامیوں پر تعیناتی کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور انٹرویو کے ذریعے کیا جائے گا جبکہ کامیاب امیدواروں کی تقرری میرٹ کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔پالیسی کے مطابق سکول ہیڈز کے لیے تحریری امتحان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، انتظامی امور، قائدانہ صلاحیتوں اور محکمانہ قواعد و ضوابط سے متعلق سوالات شامل ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں