بجٹ کو مکمل مسترد کرتے :جے یوآئی

بجٹ کو مکمل مسترد کرتے :جے یوآئی

لاہور (سیاسی نمائندہ) جمعیت علما اسلام ضلع لاہور کی مجلسِ شوریٰ کا اہم اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی زیر صدارت دارالعلوم مدنیہ رسول پارک ملتان روڈ لاہور میں منعقد ہوا۔۔۔۔

 اجلاس میں ضلع بھر سے شوریٰ کے اراکین نے شرکت کی جبکہ صوبائی ترجمان پروفیسر ڈاکٹر حافظ غضنفر عزیز نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات، بجلی کے بلوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔مجلس شوریٰ نے وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں