پولیس کو جرمانوں ، لائسنس فیس کی مد میں ہدف دیدیا گیا
ای چالان کی مد میں 5ارب83کروڑ روپے کا ہدف :بجٹ دستاویزات
لاہور (مد ثر حسین سے ) پولیس کو جرمانوں ، لائسنس فیس کی مد میں ہدف دیدیا گیا ہے ۔سکیورٹی ، ای چالان سمیت دیگر کی مد میں 45ارب روپے کی وصولی کا ہدف دیا گیاہے ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق پولیس کو آئندہ مالی ٹریفک چالان کی مد میں 17ارب10کروڑکا ٹارگٹ مل گیا ہے ۔ای چالان کی مد میں 5ارب83کروڑ روپے کا ہدف دے دیا گیا ہے ۔ڈرائیونگ لائسنس کی مد میں 17ارب50کروڑ10لاکھ اکٹھے کئے جائینگے ،پی ایچ پی کو ای چالان کی مدمیں 2ارب50کروڑ روپے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔رواں مالی سال میں ابتدائی طور پر ساڑھے 30کروڑ کاہدف دیا گیا تھا ۔ موٹروہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے بعد 12ارب بڑھا کرہدف ریوائز کیا گیا،رواں مالی سال میں پولیس کو 42ارب18کروڑ 30لاکھ کی وصولی کا ہدف دیا گیا ہے ۔