لبرٹی کوقومی تقریبات ، سرکاری ایونٹس کامرکز بنانیکامنصوبہ تیار

لبرٹی کوقومی تقریبات ، سرکاری ایونٹس کامرکز بنانیکامنصوبہ تیار

مارکیٹ اور اس کے گرد علاقے کو جدید ڈیجیٹل ماڈل پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ

لاہور (شیخ زین العابدین)لبرٹی گول چکر کو قومی تقریبات اور بڑے سرکاری ایونٹس کا مستقل مرکز بنانے کا پلان تیار کر لیا ہے ۔لبرٹی مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق جدید ڈیجیٹل حب میں تبدیل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کا آغاز ہو چکا ہے ۔شہر کے معروف تجارتی مرکز کو اب نیو یارک کے ٹائمز سکوائر کی طرز پر ڈویلپ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تجارتی اور سماجی مرکز لبرٹی چوک کو نئی طرز پر ڈویلپ کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔ آئندہ مالی سال میں لبرٹی راؤنڈ آباؤٹ کو بڑے قومی اور سرکاری ایونٹس کے مستقل مقام کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے ۔حکومتی پلان کے مطابق چودہ اگست، تئیس مارچ، چھ ستمبر اور سال نو سمیت دیگر اہم قومی تقریبات لبرٹی گول چکر پر منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ اس مقصد کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے ۔دوسری جانب لبرٹی مارکیٹ اور اس کے اطراف کے علاقے کو جدید ڈیجیٹل ماڈل پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں