سی ٹی او کا دورہ سروسز ہسپتال زخمی ٹریفک انسپکٹر کی عیادت
لاہور(کرائم رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے سروسز ہسپتال کا دورہ کرکے ٹریفک انسپکٹر حسن کی عیادت کی۔
جو چند روز قبل ایک تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے ۔سی ٹی او نے زخمی افسر کی خیریت دریافت کی اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سی ٹی او کا کہنا تھا کہ ٹریفک انسپکٹر حسن کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے بہترین علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ نجی یونیورسٹی میں روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ٹریفک نظام میں حقیقی بہتری صرف چالانوں سے نہیں بلکہ شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے سے ممکن ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments