حکومت اقلیتوں کے حقوق یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے :رمیش اروڑہ

حکومت اقلیتوں کے حقوق یقینی بنانے  کیلئے پرعزم ہے :رمیش اروڑہ

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ حکومتِ پنجاب تمام مذاہب کے مقدس مقامات کے تحفظ اور اقلیتوں کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے ۔

 پاکستان سکھ ورثے کے تحفظ اور مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا کے شہر گریفتھ میں واقع گورودوارہ صاحب کا اہم دورہ کرتے ہوئے کیا ،جہاں سکھ برادری کی جانب سے ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گوردوارہ انتظامیہ کی طرف سے صوبائی وزیر کو عزت و احترام کے طور پر روایتی \"سر وپا\" پیش کیا گیا۔دورے کے دوران سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مقامی سنگت سے تفصیلی خطاب کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...