لاہور ہائیکورٹ:گرفتار ملزم کی ہلاکت کے خدشہ کیخلاف درخواست پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ:گرفتار ملزم کی ہلاکت  کے خدشہ کیخلاف درخواست پر سماعت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں بیرون ملک سے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کو ملزم محمد مظہر کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق ندیم نے فرزانہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے بے گناہ بیٹے مظہر کو قتل کیس میں ملوث کیا گیا۔درخواست گزار کے مظہر کو سابقہ رنجش کی بنیاد پر مقدمہ میں ملوث کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...