گرڈ سٹیشن پر بریکر پھٹ گیا، جی ایس ای سٹور میں آتشزدگی
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کے 132 کے وی ولنگٹن مال گرڈ سٹیشن میں تکنیکی خرابی ، متعدد علاقوں کی بجلی بند گرڈ سٹیشن پر بریکر پھٹنے سے قریبی لیسکو کے جی ایس ای سٹور میں آگ لگ گئی۔
132 کے وی ولنگٹن مال گرڈ سٹیشن بند ہونے سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ،آر اے بازار ،کیولری گراؤنڈ ،مدینہ کالونی ،علی پارک، بھٹہ چوک، ڈیفنس،آفیسرز کالونی ، والٹن روڈ سمیت متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بندرہی ۔ ریسکیو کی جانب سے آگ پر قابو پالیا گیا،لیسکو جی ایس او سرکل کی ٹیمیں گرڈ سٹیشن سے بجلی بحالی میں مصروف رہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments