صحت کی سہولیات سے آراستہ 15 کلینک آن ویلز کشمیر روانہ

 صحت کی سہولیات سے آراستہ 15 کلینک آن ویلز کشمیر روانہ

مریم نواز کی زیرقیادت طبی سہولیات پنجاب سے باہر بھی پہنچائی جارہیں:خواجہ عمران

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صحت کی جدید سہولیات سے آراستہ 15 کلینک آن ویلز آزاد کشمیر روانہ کر دیئے گئے ۔وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ضروری ادویات کیساتھ کلینک آن ویلز کو روانہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں کہا مریم نواز کی زیر قیادت طبی سہولیات پنجاب کی حدود سے باہر بھی دیگر علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ مریم نواز صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ کشمیر اور پورے پاکستان کی لیڈر ہیں۔ ملک بھر کے عوام کی جانب سے کلینک آن ویلز سے مستفید ہونے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ مریم نواز نے عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے صحت کی سہولیات کا دائرہ کاروسیع کرنے کا فیصلہ کیا ، وہ عوامی خدمت کو سیاست نہیں قومی ذمہ داری سمجھتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...