ڈینٹل ہسپتال کے حالات ابتر، مریضوں کو شدید مشکلات

 ڈینٹل ہسپتال کے حالات ابتر، مریضوں کو شدید مشکلات

صرف ایک آپریشن تھیٹر،مریضوں کو سرجری کیلئے مہینوں بعد کی تاریخیں دی جارہی

لاہور (بلال چودھری )پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے حالات بہتر نہ ہو سکے ۔ ہسپتال میں ایک سال سے تاحال مستقل ایم ایس تعینات نہ کیا جا سکا جس سے انتظامی و طبی امور متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہسپتال میں سہولیات اور جگہ کی کمی کے باوجود مریضوں کا رش مسلسل بڑھ رہا ہے۔ صرف ایک آپریشن تھیٹر ہونے پرڈینٹل سرجری اور دیگر علاج معالجے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ مریضوں کو ڈینٹل سرجری کیلئے مہینوں بعد کی تاریخیں دی جا رہی ہیں۔ بریسز، اورل سرجری، ڈینچر، کراؤن اور برج لگوانے کیلئے بھی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ ہسپتال میں تشخیصی ٹیسٹ کیلئے استعمال ہونیوالی او پی جی مشین بھی خراب ہے، مریضوں کو مہنگے داموں باہر سے ٹیسٹ کرانے پڑ رہے ہیں۔ مٹیریل کی عدم دستیابی پر مریضوں کو سامان خود باہر سے خرید کر لانا پڑ تاہے۔ ایک پروسیجر کیلئے مریضوں کو بار بار ہسپتال کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ جدید ڈینٹل ایمپلانٹ کی سہولت بھی تاحال شروع نہ ہو سکی جس سے شہریوں کو نجی ہسپتالوں سے مہنگے داموں ڈینٹل ایمپلانٹ کروانا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈینٹل ہسپتال ڈاکٹر علی نے بتایاکہ پروسیجر پروٹوکول کے مطابق مریضوں کو وقت دیا جاتا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور محکمہ ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں سہولیات بڑھا کر  شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...