مہنگائی، پھل، سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے باہر
آلو 70،پیاز 150، ٹماٹر 450، بھنڈی 240، کریلے 220، ٹینڈے 250، میتھی 320،آم چونسہ 450، انور ری ٹول 650، گرما 230روپے کلو دستیاب
لاہور (آن لائن)اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، موسمی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں 30 سے 310 روپے فی کلو تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،مارکیٹ میں آلو کی سرکاری قیمت 33 روپے مقرر ہے ، تاہم یہ 60سے 70روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پیاز کی سرکاری قیمت 155 روپے مقرر ہونے کے باوجود 120سے 150روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔ٹماٹر کی سرکاری قیمت 240روپے مقرر ہے ، تاہم اوپن مارکیٹ میں 450روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
بھنڈی 170 روپے کے مقابلے میں 240روپے جبکہ کریلے 120 روپے کے بجائے 220 روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں۔دیسی ٹینڈے کی سرکاری قیمت 160روپے مقرر ہے ، لیکن مارکیٹ میں 250 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ میتھی 220 روپے کے مقابلے میں 280 سے 320 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ۔پھلوں میں چونسہ آم کی سرکاری قیمت 310 روپے مقرر ہونے کے باوجود 450روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، جبکہ انور رٹول آم کی سرکاری قیمت 345 روپے کے مقابلے میں 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔دیسی نیا انار کی سرکاری قیمت 265 روپے فی کلو مقرر ہے ، تاہم یہ اوپن مارکیٹ میں دستیاب نہیں۔ کیلے کی سرکاری قیمت 210 روپے فی درجن کے مقابلے میں 250 روپے فی درجن جبکہ گرما 170 روپے کے بجائے 230 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments