بی او پی: 30ارب کی ایکویٹی سرمایہ کاری تجویز منظور

بی او پی: 30ارب کی ایکویٹی سرمایہ کاری تجویز منظور

بورڈ آف ڈائریکٹرزکااجلاس، فی شیئر کم از کم قیمت38.20 روپے مقرر

لاہور (سٹاف رپورٹر )دی بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے30ارب روپے تک کی ایکویٹی سرمایہ کاری تجویز کی منظوری دیدی جسکے تحت عام حصص کا اجرا رائٹس ایشو کے علاوہ طریقے سے کیا جائے گا۔ یہ ٹرانزیکشن تمام قابلِ اطلاق قانونی، کارپوریٹ، شیئر ہولڈرز اور ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہونگی۔مجوزہ سرمایہ کاری منصوبہ بینک کے ترقی اہداف کی معاونت اور کیپیٹل بیس کو مضبوط بنانے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے ۔حصص38.20 روپے فی عام شیئر کی کم از کم قیمت پر جاری کیے جائینگے تاہم اگر اجرا کے وقت بینک کے عام حصص کی موجودہ مارکیٹ قیمت اس سے زیادہ ہوئی تو اجرا کی قیمت موجودہ مارکیٹ قیمت سے 5 فیصد پریمیم کیساتھ مقرر کی جائیگی۔ ایکویٹی سرمایہ کاری مرحلہ وار کی جائیگی،مجموعی عمل کی تکمیل کا ہدف 30 جون 2027 مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...