نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ 7 سال بعد بھی تعطل کا شکار

 نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ 7 سال بعد بھی تعطل کا شکار

منصوبے میں 13ہزار کنال اراضی نواز شریف میڈیکل سٹی کیلئے مختص کی جا چکی

لاہور(شیخ زین العابدین )7 سال قبل شروع کیا گیا ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ آج بھی تعطل کا شکار ہے ۔کامیاب امیدواروں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے ، مگر نہ اپارٹمنٹس ملے اور نہ ہی جمع شدہ رقم واپس ہو سکی۔منصوبے کی زمین کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی بھی دو سال سے اجلاس نہ بلا سکی۔ذرائع کے مطابق سات سال بعد بھی شرمندئہ تعبیر نہ ہو سکا۔ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 8ہزار 496 کنال اراضی مختص کی گئی تھی، جہاں 896 اپارٹمنٹس تعمیر کیے جانے تھے۔

منصوبے کے لیے امیدواروں کا انتخاب ہوا، کامیاب امیدواروں سے رقم بھی وصول کی گئی، لیکن عملی طور پر اپارٹمنٹس کی تعمیر کا مرحلہ آگے نہ بڑھ سکا۔بعد ازاں منصوبہ ہی ختم کر دیا گیا، تاہم اس کے لیے مختص زمین کا معاملہ بھی تاحال حل طلب ہے ۔ایل ڈی اے سٹی 45 ہزار کنال سے زائد رقبے پر محیط ہے ، جبکہ اسی منصوبے میں 13 ہزار کنال اراضی نواز شریف میڈیکل سٹی کے لیے مختص کی جا چکی ہے ۔دوسری جانب نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لیے مختص جگہ میں تقریباً 450 کنال اراضی آج بھی کسی حتمی استعمال کے فیصلے کی منتظر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...