محکمہ سکولز:آڈٹ کمیٹیوں کی تشکیل بارے تفصیلات طلب

محکمہ سکولز:آڈٹ کمیٹیوں کی تشکیل بارے تفصیلات طلب

کمیٹی تشکیل نہ دینے والے اضلاع سے عدم تشکیل کی وجوہات بھی مانگ لی گئیں

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں مالی شفافیت یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ آڈٹ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ اہم ہوگیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع سے ڈسٹرکٹ آڈٹ کمیٹیوں کی تشکیل اور آڈٹ سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکول مینجمنٹ کونسلز پالیسی 2024ء کے تحت ہر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے 30 روز کے اندر ڈسٹرکٹ آڈٹ کمیٹی تشکیل دینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ کمیٹی میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کنوینر جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس بطور ممبران شامل ہوں گے ۔ڈسٹرکٹ آڈٹ کمیٹیاں سالانہ بنیادوں پر 30 سے 40 فیصد سکول مینجمنٹ کونسلز کا آڈٹ کریں گی اور اپنی سالانہ آڈٹ رپورٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کو جمع کروانے کی پابند ہوں گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع سے کمیٹیوں کی تشکیل کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل نہ دینے والے اضلاع سے عدم تشکیل کی وجوہات بھی مانگ لی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ آڈٹ کمیٹیوں کی جانب سے آڈٹ رپورٹس جمع کروانے کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...