84 تھانوں میں خواتین افسروں کی 24گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کافیصلہ

84 تھانوں میں خواتین افسروں کی  24گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کافیصلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے خواتین کو کسی بھی وقت شکایت کے اندراج اور قانونی معاونت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے شہر کے 84 تھانوں میں خواتین پولیس افسران کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ خواتین کو رات کے اوقات میں بھی پولیس سے رابطے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو شکایت کے اندراج، قانونی معاونت اور پولیس سے رابطے کے لیے محفوظ اور بااعتماد ماحول فراہم کرنا ہے ۔گھریلو تشدد، ہراسانی اور خواتین سے متعلق دیگر شکایات پر مزید فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا، جبکہ خواتین افسران کی چوبیس گھنٹے موجودگی سے خواتین اپنے مسائل اور شکایات بیان کر سکیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...