ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن پیکیج کے فنڈز کا اجرا تعطل کا شکار

ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن پیکیج کے فنڈز کا اجرا تعطل کا شکار

فنڈز ملنے کے بعد زیر التوا ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کی جائے گی:ایل ڈی اے

لاہور(شیخ زین العابدین )وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے باوجود ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن پیکیج کے فنڈز کا اجرا تعطل کا شکار ہے ۔ایک سال قبل شروع کیے گئے منصوبے کے لیے ساڑھے چار ارب روپے میں سے صرف دو ارب 25 کروڑ جاری ہو سکے ۔ستر فیصد کام مکمل ہونے کے باوجود مزید اڑھائی ارب روپے تاحال جاری نہیں کیے گئے ۔ریلوے سٹیشن کے اطراف تین کلومیٹر علاقے کی مجموعی اپ گریڈیشن کے لیے 9 ارب روپے مختص کیے گئے تھے ، جس میں ساڑھے چار ارب پنجاب حکومت جبکہ ساڑھے چار ارب روپے ایل ڈی اے نے خرچ کرنے تھے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے باوجود 9ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر رفتار برقرار نہ رہ سکی، جبکہ منصوبے کی تکمیل کے لیے مطلوبہ فنڈز کا اجرا بھی تاخیر کا شکار ہے ۔ایل ڈی اے انتظامیہ کے مطابق پنجاب حکومت سے باقی فنڈز کے اجرا کے لیے استدعا کی جا چکی ہے ، فنڈز ملنے کے بعد زیرِ التوا ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...