مکہ معاہدہ کی سفارتی تاریخ میں بڑی اہمیت:جمعیت اہل حدیث

 مکہ معاہدہ کی سفارتی تاریخ میں بڑی اہمیت:جمعیت اہل حدیث

اسلامی بلاک کی تشکیل پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے :عبدالغفور راشد

لاہور(سیاسی نمائندہ) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ مشترکہ مکہ معاہدہ اسلامی ممالک کی سفارتی تاریخ میں بڑی اہمیت رکھتا اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ، کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ اسلامی بلاک کو اہمیت دی ہے ۔ خاص طور پر مقدس سرزمین مکہ مکرمہ کے سامنے یہ معاہدہ کیا گیا ہے ، جس میں ترکی، پاکستان اور سعودی عرب شامل ہیں۔ ارض مقدس میں طے پانے والے معاہدے سے پوری دنیا منور ہوگی۔کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا مشترکہ دفاعی معاہدے میں اب دوسرے ممالک کو بھی شامل ہونا چاہیے ۔ نیٹو اگر بن سکتی ہے تو اسلامی بلاک بھی بن سکتا ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملت کفر اکٹھی ہو سکتی ہے تو ملت اسلامیہ کو بھی اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ لوگ اس معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...