اشتہاری بورڈز تنصیب کیلئے زوننگ سسٹم پر کام شروع

 اشتہاری بورڈز تنصیب کیلئے زوننگ سسٹم پر کام شروع

ابتدائی طور پر 5مرکزی شاہراہوں کو اشتہاری زونز قرار دینے کی تیاری

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )اشتہاری بورڈز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ زوننگ سسٹم متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا گیا۔محکمہ ہاؤسنگ نے پی ایچ اے کو لاہورمیں اشتہاری زونز اور اشتہارات سے پاک علاقوں کے تعین کا ٹاسک سونپ دیا۔مختلف علاقوں اور شاہراہوں کو استعمال، نوعیت اور اہمیت کے مطابق دوبارہ درجہ بند کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر پانچ مرکزی شاہراہوں کو اشتہاری زونز قرار دینے کی تیاری ، مرکزی شاہراہوں پر اشتہاری زونز کے تعین کے دوران ٹریفک کی سپیڈ لمٹس کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اشتہارات کی تنصیب مخصوص اور موزوں مقامات تک محدود رکھی جا سکے ۔نئے نظام کے تحت بعض مخصوص سکوائرز اور منتخب مقامات پر عالمی معیار کے مطابق اشتہارات کی اجازت دینے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے ۔ان مخصوص اشتہاری زونز میں لگائے جانے والے تمام بورڈز کے لیے یکساں ڈیزائن، سائز اور فارمیٹ مقرر کیاجارہا ہے تاکہ بے ترتیب بورڈز کی بجائے مربوط اور یونیفارم ایڈورٹائزنگ سسٹم بنایا جا سکے ۔ شہرکی موجودہ اشتہاری سڑکوں اور علاقوں کی ازسرِنو درجہ بندی پر بھی کام جاری ہے ۔متعدد شاہراہوں اور علاقوں کو ایڈورٹائزمنٹ فری قرار دیا جا رہا ہے ، جہاں اشتہاری بورڈلگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...