سرکاری اداروں کا جعلی نمائندہ بن کر رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار

سرکاری اداروں کا جعلی نمائندہ  بن کر رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی اے لاہورنے سرکاری اداروں کا جعلی نمائندہ بن کر رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔۔۔

 ملزم فائز خود کو اعلیٰ سرکاری اداروں کا نمائندہ ظاہر کر کے افسروں سے رابطے اور کام کروانے کے نام پر رقم بٹورتا تھا، پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر ایک شخص کو جعلی پولیس یونیفارم پہنا کر ساتھ رکھتا تھا۔ ملزم سے 3 موبائل فونز برآمد ہوئے جنکے تجزیے کے دوران اہم چیٹس، جعلی سرکاری خطوط اور رقم وصولی کے شواہد سامنے آ گئے ۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے موبائل فونز کی مزید فرانزک جانچ کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...