آئندہ برس پنجاب بھر میں بسنت منانے کی اجازت
جنوری میں بسنت کیلئے نامزد مقامات،قواعد و ضوابط کا اعلان جلد متوقع
لاہور (عمران اکبر )پنجاب حکومت کا آئندہ برس صوبہ بھر میں بسنت کا تہوار منانے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق حکومت نے پنجاب بھر میں بست منانے کی اصولی اجازت دے دی ۔ اس سال اکتوبر سے پتنگوں،ڈور کی تیاری او رپروڈکشن کا آغاز کیا جائے گا، مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینے کے لیے انتظامی پلان تیار کر لیاگیا،پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل بھی تشکیل، بسنت کے لیے حکومت باقاعدہ قانون سازی کرے گی،آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتہ میں صوبہ بھر میں منظم انداز میں بست منائی جائے گی۔بسنت تہوار کے لیے نامزد مقامات اور قواعد و ضوابط کا اعلان جلد متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments