3سکیموں سے ڈیڑھ کروڑ ماہانہ حفاظتی فیس وصولی کی تیاریاں

3سکیموں سے ڈیڑھ کروڑ ماہانہ حفاظتی فیس وصولی کی تیاریاں

پراپرٹی کے سائز اور کیٹیگری کے اعتبار سے ماہانہ چارجز مقرر کرنیکی تجویز

لاہور( شیخ زین العابدین )ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن اور ایل ڈی اے انکلیو موہلنوال میں پہلی مرتبہ مینٹی ننس فیس عائد کرنے کی تجویز سامنے آ گئی۔ڈرافٹ کے مطابق تینوں سکیموں سے ماہانہ ایک کروڑ 45 لاکھ 98 ہزار روپے سے زائد وصولی متوقع ہے ۔ایل ڈی اے انکلیو موہلنوال کے 296 گھروں، جوبلی ٹاؤن کے 2 ہزار 841 گھروں جبکہ ایل ڈی اے ایونیو ون کے 2ہزار 615 گھروں سے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی۔

پراپرٹی کے سائز اور کیٹیگری کے اعتبار سے ماہانہ چارجز مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، جس میں تین مرلہ سے پانچ مرلہ تک گھروں کے لیے ماہانہ 2 ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے ۔جبکہ بڑی رہائشی پراپرٹیز کے لیے تین مرلہ سے ایک کنال تک مختلف کیٹیگریز کے حساب سے فیس مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔ کمرشل پراپرٹیز بھی مجوزہ مینٹی ننس چارجز سے مستثنیٰ نہیں ہوں گی، جن سے ماہانہ 6 ہزار روپے وصول کرنے کی تیاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...