شوہر سے ملوانے کے بہانے خاتون کو گاڑی میں لے جانیوالے 4 ملزم گرفتار

شوہر سے ملوانے کے بہانے خاتون کو  گاڑی میں لے جانیوالے 4 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شوہر سے ملوانے کے بہانے خاتون کو گاڑی میں لے جانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون آسیہ کی چیخ و پکار پر شہری نے 15 پر اطلاع دی، جس پر پولیس نے فوری تعاقب کرکے مشکوک گاڑی کو روک لیا اور خاتون کو بحفاظت بازیاب کرلیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ابوہریرہ، اسامہ مشتاق، محمد وسیم اور محمد اویس شامل ہیں، جو شیخوپورہ کے رہائشی ہیں۔ خاتون کی درخواست پر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...