پی پی ایس سی :نئے ممبر میاں ابرار احمدنے حلف لے لیا
لاہور(خبر نگار) چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز نے نئے ممبر میاں ابرار احمد سے عہدے کا حلف لے لیا ہے ۔
میاں ابرار احمد ریٹائرڈ گریڈ 21 کے پی۔ ایم۔ایس ریٹائرڈ افسر ہیں اور پنجاب میں مختلف اہم انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ہیڈ آفس لاہور میں نئے تعینات ہونے والے ممبر میاں ابرار احمد کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments