سمن آباد :بحث و تکرار کے دوران دھکم پیل،نوجوان جاں بحق

سمن آباد :بحث و تکرار کے  دوران دھکم پیل،نوجوان جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد کے علاقے میں بحث و تکرار کے دوران دھکم پیل سے نوجوان جاں بحق ہوگیا،پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مقتول محمد عمران کی نامعلوم شخص سے بحث و تکرار ہوئی، اسی دوران دھکم پیل کے باعث وہ زمین پر گر گیا،محمد عمران کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے کیمروں اور مقامی معلومات کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی، جس کی شناخت میر اسلم کے نام سے ہوئی۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...