پیرا کیخلاف کرپشن اور بے ضابطگیوں پر آڈٹ کرانیکا فیصلہ
کمیٹی کارکردگی سمیت امور کا جائزہ لے کر 7 دن میں رپورٹ جمع کرائے گی
لاہور (عمران اکبر )لاہور میں پیرا کے خلاف بڑھتی سینکڑوں شکایات ، کرپشن اور بے ضابطگیوں پر آڈٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،ڈائریکٹر جنرل پیرا نے لاہور کے دس انفورسمنٹ سٹیشن کے جامع آڈٹ کا حکم دے دیا۔ 6 رکنی کمیٹی سٹیشنز کا معائنہ کرے گی۔ کمیٹی قانونی کارکردگی، مالی ریکارڈ، ڈیجیٹل سسٹم اور اسلحہ سمیت تمام امور کا جائزہ لے کر 7 دن میں رپورٹ جمع کرائے گی۔تفصیلات کے مطابق اسامہ اسد ،عبدالواجد،محمد احمد،فرحان ملک،فواد خان ،محمد شہریار خان کمیٹی میں شامل ،کمیٹی نے ای پی اوز ، جرمانے ، ہیرنگ آفیسرز احکامات پر آڈٹ شروع کر دیا ،آڈٹ ریکارڈ ،چالان، جرمانے ، ضبطگیاں، سیلنگ/ڈی-سیلنگ ک ریکارڈ کی چیکنگ ،مالی، خرچے ، بل، سٹاک رجسٹر، اثاثوں کی تصدیق کا آڈٹ ،ڈیجیٹل سسٹم،ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل ایویڈنس، بڈی سسٹم کا آڈٹ ،عملہ حاضری، ڈیوٹی روسٹر، یونیفارم، شناختی کارڈ، تادیبی کارروائیاں کا آڈٹ شروع ،اسلحہ رجسٹر، گاڑیوں کی حالت، سامان کا آڈٹ،کمیٹی کارکردگی، شفافیت اور قانونی فریم ورک پر رپورٹ دے گی،آڈٹ میں چالان، جرمانے ، سیلنگ، مالی ریکارڈ اور اسلحہ چیک کیا جائے گا، ڈیجیٹل ورک فلو اور بڈی سسٹم کی بھی جانچ ہوگی ،کمیٹی 7روز میں قانونی کارکردگی کا جائزہ لیکر رپورٹ جمع کرانے کی مجاز ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments