شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ارسلان نے چند سال قبل متاثرہ لڑکی سے آن لائن ایپ کے ذریعے دوستی کی تھی۔ملزم ملاقات کے بہانے لڑکی کے گھر آیا اور اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے شادی کا مطالبہ کرنے پر ملزم نے دھمکیاں دیں اور اس کا نمبر بلاک کردیا۔گجر پورہ پولیس نے ملزم ارسلان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments