اساتذہ اور ملازمین کا مطالبات کیلئے احتجاج
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہر بدھ کو وائس چانسلر آفس کے باہر دھرنا دیا جاتا ہے۔
جبکہ روزانہ دو گھنٹے سیاہ پٹیاں باندھ کر قلم چھوڑ احتجاج بھی کیا جا رہا ہے ۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق مطالبات پر تاحال انتظامیہ کے غیر سنجیدہ و غیر مؤثر رویے کے باعث احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اسی سلسلے میں آج جمعہ کو صبح 10:30 بجے کیمپس پل پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments