معیاری خوراک کے فروغ کیلئے سٹار ریٹنگ پروگرام متعارف

معیاری خوراک کے فروغ کیلئے  سٹار ریٹنگ پروگرام متعارف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )صارفین کی آسانی اور فوڈ انڈسٹری میں جدت کے لیے پنجاب حکومت کا شاندار اقدام، معیاری خوراک کے فروغ کے لیے سٹار ریٹنگ پروگرام متعارف کروا دیا گیا۔

معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمٰی بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے لبرٹی چوک میں نجی ریسٹورنٹ سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا، سٹار ریٹنگ پروگرام حکومت پنجاب کا شاندار اقدام ہے ، معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ پروگرام میں جدید ایلگوردم کے تحت جانچ کر کے ریٹنگ دی جائے گی، سٹار ریٹنگ پروگرام میں انسانی مداخلت کم سے کم رکھی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...