یکم تا دس ستمبر عشرہ ختم نبوت منانے کااعلان
لاہور(سیاسی نمائندہ)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے سات ستمبر کو یوم ختم نبوت اور یکم تا دس ستمبر عشرہ ختم نبوت کے دوران ملک گیر کانفرنسز، سیمینارز، فکری نشستوں اور نوجوانوں کی تربیتی ورکشاپس کا اعلان کیا ہے۔۔۔
جبکہ مرکزی اجتماع 7ستمبر کو مرکز ختم نبوت چناب نگر میں ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ 7 ستمبر 1974 پاکستان کی آئینی تاریخ کا یادگار اور تاریخ ساز باب ہے، جب پارلیمنٹ نے آئینی کارروائی سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ یہ فیصلہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ملکی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے۔ عشرہ ختم نبوت کے دوران پروگراموں میں نئی نسل نو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے بیدار کیاجائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments