فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے تنبیہی نوٹسز جاری :وزیر زراعت
لاہور (کامرس رپورٹر سے )وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکا جا رہا ہے جبکہ خلاف ورزی پر جرمانے اور تنبیہی نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔
کسانوں کو فصلوں کی باقیات تلف کرنے کے لیے متبادل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سال قبل سپر سیڈرز کی تعداد تقریباً 300 تھی جو موجودہ حکومت نے سبسڈی کی فراہمی سے 10 ہزار کر دی ہے ۔ اسی طرح بیلرز کی تعداد چارسے بڑھ کر تقریباً 150 جبکہ ہارویسٹرز کی تعداد 100 سے بڑھ کر تقریباً 450 ہوچکی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments