کالج طلبہ کیلئے آن لائن تعلیم ٹیسٹ متعارف کرانیکا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)کالج طلبہ کے لیے آن لائن تعلیم اور ٹیسٹ کی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ‘‘اکیڈمک ایکسیلنس’’ کے نام سے خصوصی ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایپ پر طلبہ کو ویڈیو لیکچرز کے ساتھ آن لائن ٹیسٹ دینے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اکیڈمک ایکسیلنس ایپ پر طلبہ کے لیے خصوصی ویڈیو لیکچرز دستیاب ہوں گے، جن سے طلبہ گھر بیٹھے مختلف مضامین کی تیاری کر سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments