شہر میں ایل پی جی کی 90 فیصد دکانیں بند،صارفین خوار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر اداروں کا ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں ایل پی جی کی 90 فیصد سے زائد دکانیں بند،صارفین خوار ہوگئے۔۔۔
چوری چھپے فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ،شہر میں 4 سو سے 450 روپے میں فروخت جاری،ایل پی جی نایاب ہونے سے قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا، ذرائع کے مطابق متعدد دکاندار چوری چھپے کاروبار کررہے ہیں اور کریک ڈاؤن کو جواز بنا کر 400 سے 450 روپے فی کلو تک ایل پی جی کی فروخت کی جارہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments