کیمروں سے ماحولیاتی آلودگی کی 2 ہزار خلاف ورزیوں کی نشاندہی

کیمروں سے ماحولیاتی آلودگی کی  2 ہزار خلاف ورزیوں کی نشاندہی

لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی کے اے آئی بیسڈ کیمروں، ورچوئل پٹرولنگ اور ڈرونز کے ذریعے گزشتہ سات روز کے دوران ماحولیاتی آلودگی کی 2 ہزار سے زائد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔

سیف سٹی ترجمان کے مطابق بغیر ترپال تعمیراتی سامان لے جانے والی 810 گاڑیوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 487 کے چالان کیے گئے جبکہ 189 گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ جاری کی گئی۔ دھواں چھوڑنے والی 767 گاڑیوں کی بھی نشاندہی ہوئی، جن میں سے 591 کو جرمانے کیے گئے ۔جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے 183 ای چالان بھی جاری کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...