موٹروے پر مرمتی کام، ہدایات جاری
لاہور(آئی این پی)موٹروے ایم ٹو ساؤتھ پر مرمت کے باعث بعض لینز عارضی طور پر بند کردی گئیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو ساؤتھ پر خانقاہ ڈوگراں نارتھ کے مقام پر سڑک کی مرمت کا کام جاری ہے ۔ متاثرہ مقام پر سڑک کی تعمیر، مرحلہ وار بھرائی اور دیگر ضروری مرمتی کام کیا جا رہا ہے ۔ ،شہری مرمتی کام والے مقام پر پہنچتے ہی گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments