آئی سافٹ ویئر ،رواں سال کارروائیوں میں 844اشتہاری گرفتار
دورانِ چیکنگ 2297 افراد کا مختلف مقدمات میں کریمینل ریکارڈ بھی ٹریس ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال ٹریول آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 75 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی، جبکہ ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 10لاکھ 34ہزار سے زائد مسافروں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سمارٹ آئی سافٹ ویئر کی مدد سے 20ہزار سے زائد غیرملکیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 844 اشتہاری ملزمان اور 206 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دورانِ چیکنگ 2297افراد کا مختلف مقدمات میں کریمینل ریکارڈ بھی ٹریس ہوا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری اور مطلوب ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments