سرکاری ہسپتالوں کی 203 کینٹینوں میں سے 80 پر چھاپے
59 سرکاری ہسپتال کینٹینوں کو اصلاحی نوٹسز جاری ،کینٹینوں کو جرمانہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) فوڈ اتھارٹی کا پنجاب کی سرکاری و پرائیویٹ ہسپتال کینٹینوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا ،سیکرٹری فوڈ سیفٹی کرن خورشید کا کہنا ہے کہسرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کی 482 کینٹینوں کی انسپکشن کا عمل جاری،18ستمبر 2026 سے اب تک کل 138کینٹینوں کی چیکنگ مکمل۔ قوانین کی خلاف ورزی پر کینٹین مالکان کو بھاری جرمانے عائد ۔سرکاری ہسپتالوں کی 203 کینٹینوں میں سے 80 پر چھاپے ،80میں سے 59سرکاری ہسپتال کینٹینوں کو اصلاحی نوٹسز جاری -کینٹینوں کو جرمانہ ،پرائیویٹ ہسپتال کی کینٹینوں کو کل 97,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ 16 پرائیویٹ کینٹین مالکان کو شفاہی ہدایات جاری کی گئیں ۔پرائیویٹ ہسپتالوں کی 221کینٹینوں کیخلاف کارروائی ،16سرکاری ہسپتال کینٹینوں کو جرمانوں کے احکامات، 5 کو شفاہی ہدایت نامے جاری کئے گئے ،سرکاری ہسپتالوں کی کینٹینوں کو کل 2,45,000 روپے کا جرمانہ عائد، سرکاری کینٹینوں کے 123کیسز پر کارروائی جاری ہے ، 297پرائیویٹ ہسپتال کینٹینوں میں سے 37 کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔ ہسپتالوں کی کینٹینوں کو مجموعی طور پر 3,42,000 روپے جرمانہ کیا گیا، معیار پر پورا نہ اترنے والی 96 کینٹینوں کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments