سُتھرا پنجاب اتھارٹی :فیصل آباد، قصور کے ایم ڈیز تبدیل

سُتھرا پنجاب اتھارٹی :فیصل آباد، قصور کے ایم ڈیز تبدیل

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) پنجاب میں سُتھرا پنجاب اتھارٹی کے فیصل آباد اور قصور کے ایم ڈیز تبدیل،عابد حسین منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب اتھارٹی فیصل آبادکو فوری طور پر تبدیل کرکے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنیکی ہدایت۔۔۔

عابد حسین سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج بھی واپس، عمران شمس ڈپٹی سیکرٹری موٹر ٹرانسپورٹ، ایس اینڈ جی اے ڈی، نئے منیجنگ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب اتھارٹی فیصل آباد مقرر،عمران شمس کو سُتھرا پنجاب اتھارٹی فیصل آباد کے ایم ڈی کا عہدہ ڈیپوٹیشن پر دیا گیا، عمران شمس کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل آباد کے سی ای او کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا،رضوان اشرف منیجنگ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب اتھارٹی قصور، فوری طور پر تبدیل کیا گیا ،علی عاطف ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی نئے ایم ڈی سُتھرا پنجاب اتھارٹی قصور مقرر،علی عاطف کو ایم ڈی سُتھرا پنجاب اتھارٹی قصور کا عہدہ ڈیپوٹیشن پر دیا گیا،نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے احکامات پر جاری کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...