ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری:مدثر رضا

ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے  خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری:مدثر رضا

ننکانہ صاحب(خبر نگار)سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس ننکانہ سید مدثر رضا نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔

 قانون اور ضابطہ ہر ایک کے لئے برابر ہے اور اس پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید مدثر رضا نے کہا کہ پیرا کا بنیادی مقصد تجاوزات اور زمینوں پر ناجائز قبضوں کا خاتمہ اور اشیاء خورونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانا ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بھرپور آگاہی مہم کے بعد اب تجاوزات کے خلاف کاروائی کے اگلے مرحلے میں حکومتی ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جائے گا۔ ضلع بھر میں ریڑھیوں کو مقررہ جگہوں کے علاوہ کہیں بھی کھڑا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں ریڑھی بان کو جرمانے اور قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...